ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ میں ہولناک حادثہ، خاتون کا ہاتھ کٹ کر سڑک پر جاگرا

تلنگانہ میں ہولناک حادثہ، خاتون کا ہاتھ کٹ کر سڑک پر جاگرا

Tue, 24 Apr 2018 13:40:09    S.O. News Service

حیدرآباد،23اپریل (ایس او نیوز؍ یواین آئی )سڑک حادثہ میں ایک خاتون کا ہاتھ جسم سے الگ ہوکر سڑک پر جا گرا۔یہ خطرناک سڑک حادثہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے چیوڑلہ منڈل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجندرنگر منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد حمید اپنی بیوی فرحین بیگم اور 4 بچوں کے ساتھ آٹو میں کوڑنگل جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے آٹو کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ٹکر دے دی۔فرحین کا ساتھ آٹو کے باہر تھا جس کے نتیجہ میں خاتون کا سیدھا ہاتھ کاندھے سے الگ ہوکر سڑک پر گر گیا۔زخمی حالت میں خاتون کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں حمید کی ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی۔


Share: